ورلڈ کپ فائنل سے قبل نیویارک میں ائیر کوالٹی الرٹ

نیویارک (پی پی اے) فیفا ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل امریکی شہر نیویارک اور نیو جرسی میں فضائی آلودگی کے باعث ائیر کوالٹی ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والا دھواں نیویارک اور گردونواح تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث مقامی حکام نے شہریوں خصوصاً بچوں بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے رپورٹس کے مطابق اتوار کو نیو جرسی اسٹیڈیم میں ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جائے گا اسپین کی ٹیم نے نیو جرسی میں اپنا ٹریننگ سیشن مکمل کیا تاہم فضائی آلودگی کے حوالے سے کسی بڑے خدشے کا اظہار نہیں کیا دوسری جانب ارجنٹینا کی ٹیم بھی آج سے فائنل کی تیاریوں کا آغاز کرے گی ماہرین کے مطابق تیز ہواؤں اور بارش کی صورت میں دھوئیں کے بادل چھٹنے اور فضائی معیار میں بہتری آنے کا امکان ہے جبکہ حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں

Comments (0)
Add Comment