خراب روشنی کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا ابتدائی روز ختم

ڈیبیو کرنے والے طیب عارف اور محمد طحہ کی نصف سنچریاں، سعود شکیل 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ

راولپنڈی (پی پی اے) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 67.2 اوورز کے کھیل میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لیے ہیں، جبکہ سعود شکیل 57 اور غازی غوری 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 57 رنز بنائے، جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا دوسرے ڈیبیو کرنے والے محمد طحہ نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 105 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے کپتان بابر اعظم نے 58 گیندوں پر 50 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے اذان اویس 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ سلمان علی آغا نے 16 رنز اسکور کیے سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 112 گیندوں پر 57 رنز بنا لیے ہیں وہ 7 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد بدستور کریز پر موجود ہیں۔ غازی غوری 10 گیندوں پر 7 رنز بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دلشان مدوشنکا، ملان رتنائیکے اور سونل دنوشا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا پہلے روز لنچ کے وقفے تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے تھے، جبکہ چائے کے وقفے پر قومی ٹیم کا اسکور 3 وکٹوں پر 214 رنز تھا۔ خراب روشنی کے باعث کھیل روکے جانے کے وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 281 رنز تھا واضح رہے کہ پاکستان کے دونوں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں طیب عارف اور محمد طحہ نے نصف سنچریاں اسکور کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسرے روز پاکستان کی اننگز کا آغاز سعود شکیل اور غازی غوری کریں گے، جبکہ قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ پہلی اننگز میں بڑا مجموعہ ترتیب دیا جائے

Comments (0)
Add Comment