اسپین نے ارجنٹائن کو ہرا کر دوسرا ورلڈ کپ جیت لیا

نیویارک (پی پی اے) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں ارجنٹائن کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول 106ویں منٹ میں فیران ٹوریس نے کیا اسپین نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم ارجنٹائن کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز نے کئی شاندار سیوز کرکے اپنی ٹیم کو مقابلے میں برقرار رکھا مقررہ وقت کے اختتامی لمحات میں اینزو فرنانڈیز دوسرے پیلے کارڈ کے باعث میدان سے باہر ہوگئے جس کے بعد ارجنٹائن اضافی وقت میں دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتی رہی اضافی وقت میں نیکو ولیمز کے ہیڈر کے بعد ملنے والی گیند پر فیران ٹوریس نے زوردار شاٹ لگا کر اسپین کو فتح دلادی اس کامیابی کے ساتھ اسپین نے 2010 کے بعد دوسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتا اور فٹبال کی تاریخ کا پہلا ملک بن گیا جس کے پاس بیک وقت مردوں اور خواتین دونوں کے عالمی کپ کے ٹائٹلز موجود ہیں فائنل میچ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔ انہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور میڈلز پہنائے جبکہ پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے ہاف ٹائم شو میں شکیرا میڈونا اور جسٹن بیبر نے پرفارم کیا دوسری جانب ارجنٹائن ساتویں مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں پہنچی، تاہم مسلسل دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا خواب پورا نہ ہوسکا یہ مقابلہ لیونل میسی کے ممکنہ آخری ورلڈ کپ میچ کے طور پر بھی یاد رکھا جائے گا لیکن وہ اپنی ٹیم کو ایک اور عالمی اعزاز دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے

Comments (0)
Add Comment