کراچی (پی پی اے) سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن سی اے وی اے مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش کی قومی والی بال ٹیم کراچی پہنچ گئی جہاں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے مہمان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شاہد مسعود نے بنگلہ دیشی ٹیم کو خوش آمدید کہا اور کھلاڑیوں و آفیشلز کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اس موقع پر دونوں ممالک کے کھیلوں کے حکام نے باہمی تعاون دوستی اور کھیلوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل قوموں کو قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہیں اور پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی ٹیموں کو بہترین مہمان نوازی فراہم کی جائے گی بنگلہ دیش والی بال فیڈریشن کے نمائندوں نے شاندار استقبال پر سندھ والی بال ایسوسی ایشن اور سیکریٹری شاہد مسعود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی میزبانی قابلِ تحسین ہے اور خطے کی والی بال برادری پاکستان والی بال فیڈریشن کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے سی اے وی اے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا. واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم کو اجازت نامہ جاری کیا تھا اور بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھی ویزوں کے اجرا پر رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم بھارتی ٹیم نے شرکت سے انکار کر دیا، جس کے بعد منتظمین نے ازبکستان کو ایونٹ میں شامل کر لیا سی اے وی اے مینز والی بال چیمپئن شپ 29 جولائی تک جاری رہے گی ایونٹ میں میزبان پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش نیپال قازقستان۔کرغزستان سری لنکا اور ازبکستان کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی جبکہ فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا