آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی کرکٹرز کی نمایاں پیشرفت بابر، شاہین، ابرار اور فرحان نے نئی آئی سی سی رینکنگ میں عمدہ پیشرفت کی

دبئی (پی پی اے) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی20 فارمیٹس کی تازہ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستانی کرکٹرز نے نمایاں کارکردگی کے باعث مختلف شعبوں میں اپنی عالمی درجہ بندی بہتر بنالی
ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے جبکہ سلمان علی آغا دو درجے بہتری کے ساتھ 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بھارتی کپتان محض ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں ون ڈے باؤلرز کی فہرست میں ابرار احمد نے اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی جبکہ قومی کپتان شاہین شاہ آفریدی دو درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی دو درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ 20 باؤلرز میں شامل ہو گئے ٹی20 باؤلرز کی رینکنگ میں ابرار احمد دوسرے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان بدستور سرفہرست ہیں قومی اسپنر محمد نواز دسویں اور سلمان مرزا سولہویں نمبر پر موجود ہیں آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں سلمان علی آغا ایک درجہ تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ بہتری کے ساتھ پہلی مرتبہ ٹاپ 20 آل راؤنڈرز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان نے اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھی جبکہ ٹی20 آل راؤنڈرز کی فہرست میں سکندر رضا پہلے صائم ایوب دوسرے اور محمد نواز دسویں نمبر پر برقرار ہیں آئی سی سی کی نئی رینکنگ پاکستانی کھلاڑیوں کی مسلسل بہتر ہوتی کارکردگی اور عالمی کرکٹ میں قومی ٹیم کی مضبوط موجودگی کا واضح ثبوت سمجھی جا رہی ہے

Comments (0)
Add Comment