اسلام آباد (پی پی اے)پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے پاکستان مینز ٹیم کے دورۂ انگلینڈ 2027 کے پانچ ایک روزہ بین الاقوامی ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے شیڈول کے مطابق پہلا ون ڈے 15 مئی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ون ڈے 19 مئی کو مانچسٹر میں ہوگا سیریز کا تیسرا میچ 21 مئی کو لیڈز میں، چوتھا ون ڈے 23 مئی کو چیسٹر لے اسٹریٹ میں جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 26 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا یہ پانچ میچوں پر مشتمل سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئندہ عالمی ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم تصور کی جا رہی ہے