کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ ازبکستان بنگلہ دیش اور پاکستان کی شاندار فتوحات ازبکستان نے سری لنکا بنگلہ دیش نے قازقستان اور پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی

اسلام آباد (پی پی اے) کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 کے تیسرے روز تین دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کھیلے گئے، جن میں ازبکستان بنگلہ دیش اور میزبان پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اہم کامیابیاں اپنے نام کیں دن کے پہلے میچ میں ازبکستان نے سری لنکا کو 3-1 سے شکست دے دی ازبک ٹیم نے میچ کے بیشتر حصے میں کھیل پر اپنی برتری برقرار رکھی اور عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹورنامنٹ میں ایک اور اہم فتح حاصل کر لی دوسرے مقابلے میں بنگلہ دیش نے قازقستان کو سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، تاہم فیصلہ کن سیٹ میں بنگلہ دیش نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی اور ایونٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنا لی دن کے آخری اور سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بننے والے میچ میں میزبان پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے شکست دے دی قومی ٹیم نے آغاز سے اختتام تک کھیل پر مکمل گرفت برقرار رکھی اور شاندار کارکردگی کے ذریعے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی پر لیاقت جمنازیم میں موجود شائقین نے بھرپور داد دی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی

Comments (0)
Add Comment