بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان سے فائیو اے سائیڈ قوانین کی خلاف ورزی قومی ٹیم نے بیک وقت 6 کھلاڑی میدان میں اتار دیے، یلو کارڈ کے بعد پاکستان کو 4 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا

مسقط(پی پی اے) عمان کے شہر مسقط میں جاری ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایونٹ میں قومی ہاکی ٹیم کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی سامنے آگئی جس کے باعث پاکستان کو بھارت کے خلاف لیگ میچ میں نقصان اٹھانا پڑا موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے خلاف آخری لیگ میچ کے دوران پاکستان نے مقررہ پانچ کے بجائے بیک وقت چھ کھلاڑی میدان میں اتار دیے ریفری نے خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک پاکستانی کھلاڑی کو یلو کارڈ دکھا دیا یلو کارڈ کے نتیجے میں پاکستان کو کچھ وقت کے لیے پانچ کے بجائے صرف چار کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت نے میچ 3-7 سے اپنے نام کر لیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے ساتھ تین اولمپئنز ہیڈ کوچ قمر ابراہیم عمر بھٹہ اور ریحان بٹ موجود تھے تاہم اس کے باوجود قواعد کی اس خلاف ورزی نے ٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں ذرائع کے مطابق اس خلاف ورزی پر پاکستان کو جرمانے یا مزید تادیبی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانا ہے واضح رہے کہ ماضی میں بھی ایشیا کپ کے دوران جاپان کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے زائد کھلاڑی میدان میں اتارنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا

Comments (0)
Add Comment