پی ایس ایل2027 کا آئی پی ایل سے دوبارہ ٹکراؤ متوقع لیگ مارچ کے آخری ہفتے سے مئی کے آغاز تک ہونے کا امکان الگ ونڈوز کی خبریں بے بنیاد قرار

اسلام آباد (پی پی اے) ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2027 کا انعقاد مارچ کے آخری ہفتے سے مئی کے آغاز تک متوقع ہے، جس کے باعث ایک بار پھر اس کا شیڈول انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل سے ٹکرا سکتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل کو الگ الگ ونڈوز میں کرانے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں درست نہیں ہیں جبکہ موجودہ منصوبہ بندی کے مطابق دونوں بڑی ٹی20 لیگز ایک ہی عرصے میں منعقد ہونے کا امکان ہے اگر مجوزہ شیڈول برقرار رہا تو دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو ایک بار پھر بیک وقت دونوں بڑی ٹی20 لیگز کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا اب توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ پی ایس ایل 2027 میں کون سے بڑے بین الاقوامی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے اور لیگ عالمی سطح پر اپنی مقبولیت اور ساکھ کو مزید کس حد تک مضبوط بناتی ہے

Comments (0)
Add Comment