پاکستان، بیلاروس اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر متفق اسحاق ڈار اور بیلاروسی وزیر خارجہ کی ملاقات، مشترکہ وزارتی کمیشن اور 2025 تا 2027 روڈ میپ پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (پی پی اے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریژینکوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے 11 اور 12 اگست 2026 کو اسلام آباد میں ہونے والے پاک۔بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر اقتصادی و تجارتی تعاون دفاع زراعت ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقین نے 2025 تا 2027 کے جامع تعاون کے روڈ میپ پر مؤثر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریژینکوف نے امریکا اور ایران کے درمیان مکالمے کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کی بھی تعریف کی واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں پاکستان اور وسطی ایشیا سمیت یورپی شراکت دار ممالک کے ساتھ سفارتی و اقتصادی تعلقات میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے اور پاکستان مختلف شعبوں میں طویل المدتی تعاون کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے

Comments (0)
Add Comment