بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز جیت لیا تینوں بین الاقوامی فارمیٹس میں 4,500 رنز مکمل کرنے والے پہلے مرد کرکٹر بن گئے

لاہور (پی پی اے) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے اپنی شاندار بیٹنگ سے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے عالمی کرکٹ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا بابر اعظم دنیا کے پہلے مرد کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4,500 سے زائد رنز مکمل کیے ہیں
بابر اعظم کے ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کی تعداد 4,501 سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے 6,626 اور ٹی20 انٹرنیشنل میں 4,596 رنز بنا رکھے ہیں یہ منفرد ریکارڈ بابر اعظم کی غیرمعمولی مستقل مزاجی اعلیٰ تکنیک اور تینوں فارمیٹس میں یکساں شاندار کارکردگی کا مظہر ہے وہ گزشتہ کئی برسوں سے عالمی کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں اور مختلف ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں بابر اعظم کی یہ تازہ کامیابی نہ صرف ان کے شاندار کیریئر میں ایک اور سنہرا باب ہے بلکہ پاکستان کرکٹ کے لیے بھی باعثِ فخر ہے کرکٹ حلقوں اور شائقین نے اس تاریخی اعزاز پر بابر اعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔

Comments (0)
Add Comment