ٹی20 ورلڈ کپ: 14 شہر میزبانی کے امیدوار آئی سی سی 8 سے 10 شہروں کا انتخاب کرے گی، فائنل ایم سی جی میں متوقع

سڈنی(پی پی اے) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی کے لیے دونوں ممالک کے 14 شہروں نے دلچسپی ظاہر کر دی ہے. آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ٹورنامنٹ کے منتظمین نے میچز کی میزبانی کے لیے مختلف شہروں سے درخواستیں طلب کی تھیں جس کے جواب میں مجموعی طور پر 14 شہروں نے اپنی پیشکشیں جمع کرا دی ہیں رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2028 اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔ تاہم تمام درخواست گزار شہروں کو میچز کی میزبانی نہیں ملے گی کیونکہ منتظمین صرف 8 سے 10 شہروں کا انتخاب کریں گے جبکہ باقی شہروں کی درخواستیں منظور نہیں ہوں گی آئی سی سی شہروں کے انتخاب میں اپنی لاجسٹک گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھے گی تاکہ ٹورنامنٹ کے دوران آپریشنز شیڈولنگ اور سفری انتظامات کو مؤثر اور آسان بنایا جا سکے۔ کم شہروں کے انتخاب سے ٹیموں آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھی غیر ضروری سفر سے بچانے میں مدد ملے گی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کے فائنل کی میزبانی تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ ایم سی جی کو دیے جانے کا امکان ہے واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کے لیے براہِ راست کوالیفائی کر چکا ہے

Comments (0)
Add Comment