لاہور (پی پی اے) آسٹریلیا کے سابق عظیم فاسٹ بولر گلین میک گرا نے پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس کو اپنے کیریئر میں سامنے آنے والی تاریخ کی بہترین فاسٹ بولنگ جوڑی قرار دے دیا گلین میک گرا اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر ڈیمین فلیمنگ نے حال ہی میں تاریخ کی پانچ بہترین فاسٹ بولنگ جوڑیوں کی درجہ بندی کی جس میں دونوں نے متفقہ طور پر وسیم اکرم اور وقار یونس کو پہلی پوزیشن دی میک گرا نے کہا کہ وسیم اکرم شاید ان بہترین بولرز میں شامل ہیں جنہیں انہوں نے کھیلتے یا اپنے خلاف کھیلتے دیکھا ان کے بقول وسیم اکرم کی تباہ کن بائیں ہاتھ کی سوئنگ اور وقار یونس کی خطرناک ریورس سوئنگ یارکرز اس جوڑی کی سب سے بڑی طاقت تھیں میک گرا کی فہرست میں دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ تیسرے پر آسٹریلیا کے ڈینس للی اور جیف تھامسن چوتھے پر ویسٹ انڈیز کے کرٹلی ایمبروز اور کورٹنی والش جبکہ پانچویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے ایلن ڈونلڈ اور شان پولاک شامل ہیں وسیم اکرم اور وقار یونس نے ایک ساتھ 61 ٹیسٹ میچز کھیلتے ہوئے مجموعی طور پر 550 وکٹیں حاصل کیں جو فی میچ 9.16 وکٹوں کی اوسط بنتی ہے وسیم اکرم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 104 میچز میں 414 جبکہ وقار یونس نے 87 ٹیسٹ میچز میں 373 وکٹیں حاصل کیں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر ڈیمین فلیمنگ نے بھی اپنی الگ درجہ بندی میں وسیم اکرم اور وقار یونس کو تاریخ کی بہترین فاسٹ بولنگ جوڑی قرار دیتے ہوئے انہیں پہلی پوزیشن پر رکھ