سوئس پاکستانی سعدیہ زاہدی آئی اے ٹی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر عالمی اقتصادی فورم سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی یکم نومبر سے آئی اے ٹی اے کی قیادت سنبھالیں گی

جدہ(پی پی اے) انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن آئی اے ٹی اے نے سوئس پاکستانی سعدیہ زاہدی کو ادارے کی نئی ڈائریکٹر جنرل مقرر کرنے کا اعلان کر دیا وہ یکم نومبر سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی اور آئی اے ٹی اے کی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی آئی اے ٹی اے 370 سے زائد ایئرلائنز کی نمائندگی کرتی ہے، جو دنیا کی تقریباً 85 فیصد فضائی ٹریفک کا احاطہ کرتی ہیں یہ ادارہ محفوظ مؤثر اور پائیدار عالمی فضائی نقل و حمل کے فروغ کے لیے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیتا ہے سعدیہ زاہدی اس وقت عالمی اقتصادی فورم میں منیجنگ ڈائریکٹر اور منیجنگ بورڈ کی رکن ہیں اس سے قبل وہ فورم کے سینٹر فار نیو اکانومی اینڈ سوسائٹی کی سربراہ رہ چکی ہیں اور عالمی مواصلات پالیسی سازی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ روابط میں بھی کلیدی کردار ادا کر چکی ہیں. آئی اے ٹی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور LATAM ایئرلائنز گروپ کے چیف ایگزیکٹو رابرٹو الوو نے کہا کہ سعدیہ زاہدی کا وسیع عالمی تجربہ آئی اے ٹی اے کو دنیا کی ایئرلائنز کی مؤثر آواز کے طور پر مزید مضبوط بنائے گا سعدیہ زاہدی نے سمتھ کالج سے معاشیات میں بی اے گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ سے بین الاقوامی معاشیات میں ایم فل اور ہارورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خواتین کی اقتصادی بااختیاریت کے پینل اور یورپی خلائی ایجنسی کے اعلیٰ سطحی مشاورتی گروپ میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں اپنے بیان میں سعدیہ زاہدی نے کہا کہ آئی اے ٹی اے کی قیادت سنبھالنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے ان کا کہنا تھا کہ ہوابازی عالمی معیشت تجارت سیاحت روزگار اور سرمایہ کاری کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے اور وہ رکن ایئرلائنز حکومتوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر جدت پائیداری اور مضبوط عالمی رابطوں کے فروغ کے لیے کام کریں گی

Comments (0)
Add Comment