پاکستان پہلی بار فیفا کے زیرِ اہتمام مردوں کے ایونٹ میں شرکت کرے گی فیفا آسیان کپ میں پاکستان کی تاریخی انٹری قومی ٹیم ستمبر میں عالمی چیلنج کے لیے تیار

اسلام آباد (پی پی اے)پاکستان مردوں کی قومی فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا کے زیرِ اہتمام ایونٹ میں شرکت کرے گی پاکستان فٹبال کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے مردوں کی قومی فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا کے زیرِ اہتمام کسی بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کرے گی قومی ٹیم ستمبر اور اکتوبر میں ہونے والے افتتاحی فیفا آسیان کپ میں میدان میں اترے گی پاکستان اُن 14 ٹیموں میں شامل ہے جو اس نئے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی جبکہ قومی ٹیم آسیان خطے سے باہر کی تین مدعو ٹیموں میں بھی شامل ہے۔ دیگر 11 ٹیمیں جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھتی ہیں پاکستان فٹبال فیڈریشن پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے اس کامیابی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارچ میں قومی خواتین ٹیم کی فیفا سیریز میں شرکت کے بعد اب مردوں کی قومی ٹیم بھی پہلی مرتبہ فیفا کے زیرِ اہتمام ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے جو پاکستانی فٹبال کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے انہوں نے کہا کہ فیفا کے صدر جیانی انفینتینو کی حمایت اور تعاون سے پاکستان کو مختصر عرصے میں دوسرے فیفا ایونٹ میں شرکت کا موقع ملا ہے ان کے بقول انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں کے مطابق قومی ٹیموں کو عالمی سطح کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں اور پاکستان فٹبال کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا سفر جاری ہے سید محسن گیلانی نے کہا کہ فیفا آسیان کپ قومی ٹیم کے لیے ایک سنہری موقع ہے جہاں وہ جنوب مشرقی ایشیا کی مضبوط ٹیموں کے خلاف اعلیٰ معیار کے مسابقتی مقابلے کھیل کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ قومی ٹیموں کو مستقبل میں بھی زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی مقابلے فراہم کیے جائیں گے فیفا کے صدر جیانی انفینتینو نے کہا کہ فیفا آسیان کپ کا مقصد مردوں کی قومی ٹیموں کو بین الاقوامی میچ کیلنڈر کے دوران مزید مسابقتی مواقع فراہم کرنا علاقائی تعاون کو فروغ دینا اور شائقین کو عالمی معیار کے مقابلے دیکھنے کا موقع دینا ہے ٹورنامنٹ دو ڈویژنز پر مشتمل ہوگا ڈویژن ون کے مقابلے انڈونیشیا میں فیفا آسیان کپ کے تحت جبکہ ڈویژن ٹو کے میچز ہانگ کانگ چین میں فیفا آسیان چیلنج کپ کے نام سے منعقد ہوں گے ڈویژن ون میں پاکستان کے علاوہ میزبان انڈونیشیا ویتنام ملائیشیا بھارت فلپائن سنگاپور اور تھائی لینڈ شریک ہوں گے جبکہ ڈویژن ٹو میں ہانگ کانگ چین برونائی دارالسلام کمبوڈیا لاؤس میانمار اور تیمور لیستے حصہ لیں گے فیفا کوکا کولا عالمی رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان کو ڈویژن ون کے گروپ بی میں ویتنام تھائی لینڈ اور فلپائن کے ساتھ رکھا گیا ہے ہر ٹیم گروپ مرحلے میں تین میچز کھیلے گی جبکہ دونوں گروپس کی فاتح ٹیمیں فائنل میں ٹرافی کے لیے مدمقابل ہوں گی اختتام پر سید محسن گیلانی نے کہا کہ اب پاکستان کے لیے بڑے خواب دیکھنے کا وقت آ گیا ہے کیونکہ قومی ٹیم اب اعلیٰ درجے کی ٹیموں کے درمیان اپنی جگہ بنانے اور عالمی فٹبال میں اپنی شناخت مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے

Comments (0)
Add Comment