پاکستان ویمن ٹیم آج سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کرے گی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دمبولا پہنچی سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز شروع ہوگی

دمبولا (پی پی اے) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے دمبولا پہنچ گئی ہے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے تمام میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے پاکستان ویمن ٹیم نے دمبولا پہنچنے کے بعد بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ بولنگ فیلڈنگ اور فٹنس پر خصوصی توجہ دی کوچنگ اسٹاف نے بھی کھلاڑیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا تاکہ ٹیم سیریز کا کامیاب آغاز کر سکے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج 31 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 2 اور 4 اگست کو دمبولا میں ہوں گے

Comments (0)
Add Comment