اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان قومی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے اپنے مشن کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے 7 اگست کو نیدرلینڈز روانہ ہوگی جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نیشنل کوچنگ ایڈوائزر ہرمن کروس 8 اگست کو نیدرلینڈز پہنچ کر قومی ٹیم کو جوائن کریں گے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل نیدرلینڈز میں مختصر تربیتی کیمپ اور پریکٹس میچز کے ذریعے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی تاکہ عالمی ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان پول ڈی میں شامل ہے جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ بھارت اور ویلز سے ہوگا قومی ٹیم اپنے گروپ مرحلے کے تینوں میچز ویگنر ہاکی اسٹیڈیم ایمسٹیلفین نیدرلینڈز میں کھیلے گی پاکستان کے گروپ مرحلے کے میچز (پاکستانی وقت کے مطابق 15 اگست پاکستان بمقابلہ انگلینڈ رات 10:00 بجے 17 اگست پاکستان بمقابلہ ویلز دوپہر 3:30 بجے 19 اگست پاکستان بمقابلہ بھارت شام 6:00 بجے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم اس وقت جنوبی کوریا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو 3-1 سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا پاکستان ہاکی فیڈریشن اس سیریز کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ قرار دے رہی ہے ذرائع کے مطابق ہائی پرفارمنس کوچنگ پینل کے فٹنس کوچ ڈیوڈ ڈائیر نجی مصروفیات کے باعث وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں اور ورلڈ کپ کے دوران بھی قومی ٹیم کے ہمراہ موجود نہیں ہوں گے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جنوبی کوریا کے خلاف جاری سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی قیادت میں بھی تبدیلی کی ہے عماد شکیل بٹ کی جگہ ابوبکر محمود کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ یہ فیصلہ ٹیم انتظامیہ کی مشاورت سے کیا گیا. فیڈریشن کو توقع ہے کہ ہرمن کروس کی آمد سے قومی ٹیم کی تکنیکی اور ٹیکٹیکل تیاریوں میں مزید بہتری آئے گی جبکہ جنوبی کوریا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے حاصل ہونے والا اعتماد ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے لیے سودمند ثابت ہوگا