برسلز (پی پی اے) ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے قبل عالمی ہاکی فیڈریشن نے شریک ٹیموں کے خصوصی پروفائلز جاری کرنا شروع کر دیے ہیں عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر موجود انگلینڈ کو ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں شمار کیا جا رہا ہے جو حالیہ عرصے میں مسلسل شاندار کارکردگی کے باعث عالمی ٹائٹل کے سنجیدہ امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے انگلینڈ نے مصر کے شہر اسماعیلیہ میں منعقدہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے تمام میچ کم از کم تین گول کے فرق سے جیتے گروپ مرحلے میں اس نے جاپان کو 5-0 اور میزبان مصر کو 3-0 سے ہرایا جبکہ امریکہ کے خلاف میچ حریف ٹیم کے دستبردار ہونے کے باعث 5-0 سے انگلینڈ کے حق میں شمار ہوا سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ملائیشیا کو 7-1 سے شکست دی جبکہ فائنل میں پاکستان کو 4-1 سے ہرا کر نہ صرف ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ ورلڈ کپ سے قبل اپنی بہترین فارم کا بھی واضح پیغام دیا کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی اٹیکنگ لائن غیر معمولی ثابت ہوئی جہاں صرف چار میچوں میں پانچ مختلف کھلاڑیوں نے دو یا اس سے زیادہ گول اسکور کیے سیم ہوپر اور ٹام سورسبی نے چار ہنری کرافٹ اور سیم وارڈ نے تین جبکہ اسٹیورٹ رشمیر نے دو گول کیے جو ٹیم کے مضبوط اجتماعی کھیل کا ثبوت ہے انگلینڈ نے ایف آئی ایچ پرو لیگ 2025-26 میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 میچوں میں صرف دو شکستوں کے ساتھ 35 پوائنٹس حاصل کیے اور بیلجیئم کے بعد رنر اپ رہا ٹیم نے آٹھ میچ جیتے چھ برابر کھیلے جبکہ پانچ مرتبہ شوٹ آؤٹ میں کامیابی حاصل کی خاص بات یہ رہی کہ 2026 میں کھیلے گئے تمام 12 پرو لیگ میچوں میں انگلینڈ ناقابلِ شکست رہا جبکہ جون میں لندن میں آسٹریلیا کے خلاف مسلسل دو فتوحات نے اس کی مضبوط فارم کو مزید نمایاں کیا پرو لیگ میں نک بندوراک نے 10 ہنری کرافٹ نے 7 سیم ہوپر نے 6 اور سیم وارڈ نے 5 گول اسکور کر کے ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا انگلینڈ گزشتہ دو دہائیوں سے عالمی ہاکی کی صفِ اول کی ٹیموں میں شامل ہے ٹیم 1908 کی اولمپک چیمپئن 1986 کی ورلڈ کپ رنر اپ 2009 کی یورپی چیمپئن اور 2025-26 پرو لیگ کی رنر اپ رہ چکی ہے 1986 کے بعد پہلی مرتبہ وہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کے مضبوط عزائم کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے مارچ 2025 سے زیک جونز انگلینڈ کے مستقل ہیڈ کوچ ہیں سابق ویلز انٹرنیشنل کوچ نے عبوری ذمہ داری کے دوران عمدہ نتائج دیے جس کے بعد انہیں مستقل ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ٹیم کی قیادت تجربہ کار مڈفیلڈر زیک والیس کر رہے ہیں جنہیں 2023 اور 2024 میں ایف آئی ایچ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے 26 سالہ کپتان اپنی رفتار مہارت اور فیصلہ کن لمحات میں میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت کے باعث انگلینڈ کے اہم ترین کھلاڑی تصور کیے جاتے ہیں زیک والیس کا کہنا ہے ہماری ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج موجود ہے پانچ کھلاڑی اپنا تیسرا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں جبکہ پانچ پہلی مرتبہ اس بڑے ایونٹ میں حصہ لیں گے ہم نے پرو لیگ میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور اب اسی تسلسل کو ورلڈ کپ میں Play برقرار رکھنا چاہتے ہیں ورلڈ کپ کوالیفائر کے فائنل میں پاکستان کے خلاف 4-1 کی کامیابی اور پرو لیگ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کے بعد ماہرین انگلینڈ کو ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے ٹائٹل کے مضبوط ترین امیدواروں میں شمار کر رہے ہیں پاکستان سمیت دیگر ٹیموں کے لیے انگلینڈ کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا تاہم عالمی ایونٹ میں ہر میچ نئی آزمائش اور نئے امکانات لے کر آئے گا