پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم کی عمان کے خلاف مسلسل دوسری کامیابی پاکستان نے دوسرے میچ میں عمان کو 4-1 سے شکست دے کر برتری مضبوط کر لی

مسقط (پی پی اے) پاکستان انڈر 21 قومی ہاکی ٹیم نے عمان کے خلاف شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بھی میزبان ٹیم کو 4-1 سے شکست دے دی پاکستانی ٹیم نے میچ کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور عمدہ ٹیم ورک، تیز رفتار حملوں اور مضبوط دفاع کے ذریعے عمانی ٹیم کو مسلسل دباؤ میں رکھا قومی کھلاڑیوں نے پورے میچ میں کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور حریف کو زیادہ مواقع نہ دیے پاکستان کی جانب سے محمد عبداللہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے جبکہ عزیر خان اور محمد شہیر نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اس فتح کے ساتھ پاکستان انڈر 21 ٹیم نے سیریز میں اپنی برتری مزید مستحکم کر لی ہے نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین فارم نظم و ضبط اور اجتماعی کھیل مستقبل کے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے خوش آئند اشارہ قرار دیا جا رہا ہے یاد رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں بھی عمان کو 2-0 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 4-1 کی کامیابی نے قومی ٹیم کے اعتماد میں مزید اضافہ کر دیا ہے ہاکی شائقین کو امید ہے کہ پاکستان انڈر 21 ٹیم آئندہ میچوں میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کرے گی

Comments (0)
Add Comment