اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان ہاکی فیڈریشن پی ایچ ایف) نے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بھیجی گئی باضابطہ دعوت قبول کر لی ہے جس کے تحت قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز سے قبل 8 سے 15 ستمبر 2026 تک جنوبی کوریا کا دورہ کرے گی دورے کے دوران قومی ٹیم بین الاقوامی میچوں کی سیریز اور تربیتی سیشنز میں حصہ لے گی یہ دورہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ اور ایشین گیمز کے درمیانی وقفے میں ہوگا جس سے گرین شرٹس کو ایشین گیمز سے قبل مضبوط حریف کے خلاف قیمتی بین الاقوامی میچ پریکٹس حاصل ہوگی پی ایچ ایف کے مطابق سیریز کا حتمی شیڈول اور دیگر انتظامات جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن سے مشاورت کے بعد جلد جاری کیے جائیں گے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے کہا کہ جنوبی کوریا کی دعوت خوش آئند ہے اور یہ سیریز قومی ٹیم کو بہترین فارم برقرار رکھنے عالمی معیار کا تجربہ حاصل کرنے اور ایشین گیمز کی بھرپور تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات بھی مزید مستحکم ہوں گے پی ایچ ایف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی ٹیم کو بین الاقوامی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کے لیے ہر ممکن سہولیات اور معیاری تربیت فراہم کی جاتی رہے گی