پرتگال (پی پی اے)۔عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگز کی شادی سے متعلق نئی رپورٹس سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق دونوں جلد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل عرصے سے ایک ساتھ رہنے والے رونالڈو اور جارجینا کی شادی پرتگال کے جزیرے مڈیرا میں متوقع ہے جہاں رونالڈو کی پیدائش اور پرورش ہوئی برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شادی کی تقریب 8 اگست کو منعقد ہو سکتی ہے، تاہم رونالڈو اور جارجینا نے ابھی تک شادی کی تاریخ یا مقام کی باضابطہ تصدیق نہیں کی برطانوی اخبار دی سن کے مطابق تقریب مڈیرا کے دارالحکومت فنشال میں واقع تاریخی فنشال کیتھیڈرل میں ہونے کا امکان ہے جبکہ بعد ازاں فائیو اسٹار ساوائے پیلس ہوٹل میں استقبالیہ دیا جا سکتا ہے تاہم یہ تمام معلومات میڈیا رپورٹس پر مبنی ہیں اور دونوں شخصیات کی جانب سے اب تک کسی بھی تاریخ یا مقام کی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی