سری لنکا ویمنز نے پاکستان کو ہرا کر ٹی20 سیریز جیت لی سری لنکا ویمنز نے دوسرے ٹی20 میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

دمبولا (پی پی اے) سری لنکا ویمنز نے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے جواب میں سری لنکا ویمنز نے 176 رنز کا ہدف 17.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا میزبان ٹیم کی کامیابی میں ڈیبیو کرنے والی سنجنا کاوندی اور کپتان چماری اتھاپتھو نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم کردار ادا کیا اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا ویمنز نے تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی

Comments (0)
Add Comment