سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کی ٹرافی رونمائی لیگ کا آغاز ہوگیا فائنل 9 اگست کو قذافی سٹیڈیم میں ہوگا

لاہور (پی پی اے) سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کی رنگا رنگ تقریبِ رونمائی میں 12 مردوں اور 4 خواتین ٹیموں کے لوگوز اور ٹرافی کی نقاب کشائی کر دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب کو پاکستان کا اسپورٹس حب بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹی20 سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے بعد ملک کا سب سے بڑا ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹ ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ لیگ کا آغاز 3 اگست سے ہوگیا جبکہ فائنل 9 اگست کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا اسپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق لیگ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو قومی اسٹارز کے ساتھ کھیلنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے

Comments (0)
Add Comment