پاکستان انڈر 21 اور عمان سینئر ٹیم کا میچ 2-2 سے برابر پاکستان انڈر 21 نے سیریز جیتنے کے بعد عمان کے خلاف چوتھا میچ برابر کھیلا

مسقط (پی پی اے) پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم اور عمان کی سینئر قومی ٹیم کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا قومی جونیئر ٹیم اس سے قبل ہی سیریز اپنے نام کر چکی ہے. سیریز میں کامیابی کے بعد کوچنگ اسٹاف نے اس میچ میں نئے کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیے اور مختلف فارمیشنز و ٹیم کمبینیشن کا تجربہ کیا میچ کا مقصد دباؤ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی حکمت عملی اور پینلٹی کارنرز پر ٹیم کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا دونوں ٹیموں نے جارحانہ اور معیاری ہاکی کا مظاہرہ کیا جبکہ پاکستان نے آئندہ بین الاقوامی ایونٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاعی اور اٹیکنگ دونوں شعبوں میں نئی حکمت عملی آزمائی پاکستان کی جانب سے حسن اور عبداللہ نے پینلٹی کارنرز پر ایک ایک گول کیا جبکہ عمان کے دونوں گول العمر نے اسکور کیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق یہ میچ جونیئر کھلاڑیوں کو عالمی معیار کا تجربہ فراہم کرنے اور چین میں ہونے والے جونیئر ایشیا کپ کے لیے بینچ اسٹرینتھ کا جائزہ لینے میں انتہائی مفید ثابت ہوا ہے

Comments (0)
Add Comment