پاکستان نے ورلڈ جوجٹسو چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈلز جیت لیے ورلڈ جوجٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے دو گولڈ ایک برونز میڈل اپنے نام کر لیا

ابوظہبی (پی پی اے) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں جاری 2026 ورلڈ جوجٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان کے ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا سابق ایشین چیمپئنز ابو ہریرہ اور محمد عمار نے ماسٹرز کیٹیگری کے ڈیو اور ڈیو شو ایونٹس میں دو تاریخی گولڈ میڈلز جیتے ورلڈ چیمپئن شپ کی ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان کی یہ پہلی شرکت تھی، جہاں قومی ایتھلیٹس نے اپنے پہلے ہی ایونٹ میں تاریخ رقم کر دی دوسری جانب نوجوان کھلاڑی محمد یوسف اور محمد عمر نے انڈر 21 ڈیو کیٹیگری میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے برونز میڈل حاصل کیا دونوں کھلاڑی کل ڈیو شو کیٹیگری میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے یکم سے 9 اگست تک مبادلہ ایرینا ابوظہبی میں جاری چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 1,500 سے زائد ایتھلیٹس ماسٹرز، سینئر اور یوتھ کیٹیگریز میں حصہ لے رہے ہیں پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے کامیاب ایتھلیٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ میڈلز قومی کھلاڑیوں کی محنت، عزم اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل طارق علی نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابیاں پاکستان جوجٹسو کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتی ہیں اور ثابت کرتی ہیں کہ پاکستانی ایتھلیٹس عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں

Comments (0)
Add Comment