لاہور(پی پی اے) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے طور پر جنوبی افریقہ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور لیول فور کوچ مائیک اسمتھ کی تقرری کا امکان ہے ذرائع کے مطابق مائیک اسمتھ انگلینڈ کے خلاف رواں ماہ شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں فی الحال سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق عبوری بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں
مائیک اسمتھ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے ساتھ بھی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں جبکہ انہیں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک سطح پر کوچنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال مئی میں بیٹنگ کوچ کی اسامی کے لیے اشتہار جاری کیا تھا جس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جون مقرر کی گئی تھی پاکستان ٹیم رواں ماہ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کے پیشِ نظر نئے بیٹنگ کوچ کی تقرری کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے