یونان میں آگ بجھاتے دو ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے 2 افراد ہلاک

یونان (پی پی اے) یونان میں جنگلاتی آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ذرائع کے مطابق حادثہ دارالحکومت ایتھنز کے مغرب میں واقع پساثا کے علاقے میں جنگلاتی آگ بجھاتے ہوئے پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک شخص یونان جبکہ دوسرا ڈنمارک کا شہری تھا حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کے عملے کے دیگر ارکان کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں، جن کی تلاش کے لیے یونانی فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ متاثرہ علاقے میں جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کارروائیاں بھی بدستور جاری ہیں

Comments (0)
Add Comment