محمد عمر نے ملائیشیا میں عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا گولڈ میڈل جیت لیا جنوبی کوریا اور میزبان ملائیشیا کے کھلاڑیوں کو شکست کامیابی قوم کے نام کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کے ابھرتے ہوئے تائیکوانڈو کھلاڑی محمد عمر نے ملائیشیا میں منعقدہ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا 31 جولائی سے 2 اگست تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں محمد عمر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں جنوبی کوریا کے مضبوط حریف کو شکست دی جبکہ فائنل میں میزبان ملائیشیا کے کھلاڑی کو آؤٹ کلاس کرکے گولڈ میڈل اور چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کی یہ کامیابی محمد عمر کے بین الاقوامی کیریئر میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے اس سے قبل بھی وہ قطر اور ملائیشیا میں ہونے والے مختلف عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد تمغے اور نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عمر نے اپنی کامیابی قوم اور پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی عالمی مقابلوں میں قومی پرچم سربلند کرنے کے لیے مزید محنت جاری رکھیں گے انہوں نے ڈی آئی جی لاڑکانہ رینج ناصر آفتاب کی مسلسل سرپرستی اور حوصلہ افزائی پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا محمد عمر نے اپنے والدین کوچز ٹیم ساتھیوں اور شائقین کی دعاؤں اور بھرپور حمایت پر بھی اظہارِ تشکر کیا

Comments (0)
Add Comment