بھارتی ظلم کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا اقوامِ عالم کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے شہباز چوہدری

جدہ (محمد اکرم اسد) سابق وفاقی وزیر شہباز حسین چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی ظلم وجبر و بربریت کشمیرویوں کو حق خودارادیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں کر سکتی جو پچھلی کئی صدیوں سے آزادی کی شمع روشن کرنے کے لئیے برسرپیکار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں یوم استحصال کشمیر کے مو قع پر کیا۔ شہباز چوہدری نے کہا کہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور بھارت کو کشمیر سے نکلنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسلہ صدیوں سے اقوام متحدہ میں حل طلب پڑا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ جنوبی ایشیاء کو بڑھتے ہوئے آگ کے شعلوں سے بچانے کے لئیے کشمیریوں کو انکا حق دیا جائے کیونکہ اس معاملے پر کئی جنگیں ہو چکی ہیں جبکہ آئے روز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی معمول بن گئی ہے۔ شہباز چویدری نے کہا کہ اب اقوام عالم کو اس مسلہ پر خاموش تماشائی نہیں رہنا چاہئے بلکہ کشمیریوں جو آزادی کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اسکو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، انہوں کہا کہ کشمیر پاکستان کا آٹوٹ انگ ہے اور بانئ پاکستان نے اسے پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور ہم پاکستانی کشمیر کے حقوق کی جدوجہد میں دامے، درمے، سخنے انکے شانہ بشانہ ہیں اور ہمارا سب کا نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان

Comments (0)
Add Comment