ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم نیدرلینڈز اور بیلجیم میں عالمی اعزاز کے لیے میدان میں اترے گی

اسلام آباد (پی پی اے)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 15 سے 30 اگست 2026 تک نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹیلوین اور بیلجیم میں ہونے والے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد پاکستان قومی ٹیم عالمی ہاکی کے سب سے بڑے مقابلے میں شرکت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اعلان کردہ اسکواڈ میں تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ باصلاحیت نوجوانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ تجربے اور توانائی کا متوازن امتزاج میدان میں نظر آئے قومی اسکواڈ میں وقار محمد عبداللہ محمد سفیان خان معین شکیل عبدالوحید اشرف رانا عبدالحنان شاہد زکریا حیا ارشد لیاقت عدیل لطیف احمد ندیم غضنفر علی عماد شکیل بٹ محمد حماد الدین انجم رحمان عبدالافراز عمر مصطفیٰ ابوبکر محمود علی رضا عبدالمتان اور محمد عما شامل ہیں گول کیپرز کے طور پر وقار اور علی رضا کو منتخب کیا گیا ہے ٹیم مینجمنٹ میں محمد اویس قرنی بطور ٹیم مینیجر نیدرلینڈز کے باب جوہان ویلڈہوف بطور ہیڈ کوچ گریٹ برطانیہ کے کرسٹوفر جان بوون بطور اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر بطور اسسٹنٹ کوچ اور اشرف سلطان بطور ویڈیو ٹیکنیشن ذمہ داریاں انجام دیں گے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اعلان کردہ اسکواڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے مشن میں قومی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی اور حمایت کرے

Comments (0)
Add Comment