پاکستان امریکا انسدادِ دہشت گردی تعاون مزید مضبوط بنانے پر متفق واشنگٹن مذاکرات میں سرحدی سلامتی دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے اور مشترکہ تعاون پر اتفاق

واشنگٹن ( پی پی اے) امریکا اور پاکستان کے درمیان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا دفتر خارجہ کے مطابق امریکی وفد کی قیادت انسدادِ دہشت گردی کے لیے امریکی کوآرڈینیٹر گریگوری لوگرفو نے جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزارتِ خارجہ کے سپیشل سیکرٹری نبیل منیر نے کی مذاکرات کے دوران دونوں وفود نے موجودہ دہشت گردی کے خطرات باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے سرحدی سلامتی مضبوط کرنے اور دہشت گردوں کی معاونت و سہولت کاری کے نیٹ ورکس کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا پاکستان اور امریکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان دہشت گرد تنظیموں کا بھرپور مقابلہ جاری رکھیں گے جو دونوں ممالک کے شہریوں کی سلامتی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں ان تنظیموں میں داعش خراسان القاعدہ تحریکِ طالبان پاکستان بلوچستان لبریشن آرمی اور اس سے وابستہ گروہ شامل ہیں دونوں حکومتوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ دونوں ممالک کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں دیرپا امن خوشحالی اور استحکام کے مشترکہ وژن کو بھی فروغ دیا جا سکے

Comments (0)
Add Comment