پاکستان امریکا تجارتی فریم ورک مذاکرات میں نمایاں پیش رفت وزیرِ خزانہ اور امریکی تجارتی نمائندے کا معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے امریکا کے تجارتی نمائندے سفیر جیمیسن گریئر نے ورچوئل ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے جاری مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا وزیرِ خزانہ نے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے مذاکراتی ٹیموں کی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور دونوں فریقوں کے مثبت اور تعمیری انداز کو سراہا ملاقات میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ مجوزہ باہمی تجارتی فریم ورک سے متعلق مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے گی انہوں نے پاکستان کی اقتصادی ترجیحات کے پیشِ نظر مذاکرات کی رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری پر مبنی مضبوط شراکت داری پاکستان کی برآمدات پر مبنی معاشی حکمتِ عملی کو تقویت دے گی معیشت کے استحکام میں مددگار ثابت ہوگی اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے لیے نئی تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرے گی انہوں نے امریکا کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک ایگزم بینک کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت بھی اجاگر کی امریکی تجارتی نمائندے سفیر جیمیسن گریئر نے مذاکراتی عمل میں پاکستان کی مسلسل اور مثبت شمولیت کو سراہتے ہوئے محنت کشوں کے حقوق، ریگولیٹری اصلاحات اور بالخصوص جبری مشقت کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دوطرفہ تجارتی مذاکرات میں مثبت پیش رفت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور امید ظاہر کی کہ باقی ماندہ امور بھی تکنیکی سطح پر جاری رابطوں کے ذریعے جلد طے پا جائیں گے وزیرِ خزانہ نے تکنیکی سطح پر مذاکرات میں مزید تیزی لانے اور قریبی رابطے برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا دونوں فریقوں نے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ مجوزہ باہمی تجارتی فریم ورک کے باقی ماندہ نکات کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے باقاعدہ رابطے جاری رکھے جائیں گے تاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط ہو سکے ملاقات میں وفاقی سیکرٹری تجارت جاوید پال اور امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کے سینئر حکام بھی شریک تھے

Comments (0)
Add Comment