اسحاق ڈار کی روضۂ رسول ﷺ پر حاضری پاکستان کے لیے دعائیں

مدینہ المنورہ (پی پی اے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار مدینہ منورہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی، سلام پیش کیا اور عبادات و نوافل ادا کیے دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے اپنے دورۂ مدینہ منورہ کے دوران پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کیں اسحاق ڈار نے جبلِ اُحد کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے حضرت امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور غزوۂ اُحد کے تمام شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

Comments (0)
Add Comment