ورلڈ کپ سے قبل قومی ہاکی ٹیم کو دو کروڑ روپے الاؤنس.پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں، کوچز کے اکاؤنٹس میں پیشگی فارن ڈیلی الاؤنس منتقل کردیا، تمام انتظامات مکمل

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان ہاکی فیڈریشن پی ایچ ایف نے بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز کے بینک اکاؤنٹس میں 2 کروڑ روپے کا فارن ڈیلی الاؤنس (ڈی اے) پیشگی منتقل کر دیا ہے پی ایچ ایف کے مطابق اس پیشگی ادائیگی کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ دورے کے دوران کھلاڑی اور آفیشلز مالی طور پر بے فکر رہیں اور اپنی تمام تر توجہ ورلڈ کپ کی تیاریوں اور بہترین کارکردگی پر مرکوز رکھ سکیں فیڈریشن نے بتایا کہ پیشگی الاؤنس کے علاوہ قومی ٹیم کی شرکت کے لیے تمام ضروری انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں، جن میں بین الاقوامی فضائی ٹکٹ، معیاری ہوٹل میں رہائش و طعام مقامی ٹرانسپورٹ تربیتی سہولیات، لاجسٹکس اور کھیلوں کا سامان منتقل کرنے کے انتظامات شامل ہیں پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے کہا کہ قومی ٹیم کی فلاح و بہبود اور بہترین سہولیات کی فراہمی فیڈریشن کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور کوچز کو صرف کھیل پر توجہ دینی چاہیے، جبکہ فیڈریشن نے روانگی سے قبل تمام مالی اور لاجسٹک انتظامات مکمل کر دیے ہیں انہوں نے کہا کہ 2 کروڑ روپے کی پیشگی ادائیگی اس عزم کا اظہار ہے کہ عالمی ہاکی کے سب سے بڑے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی پی ایچ ایف نے امید ظاہر کی کہ بروقت کیے گئے ان اقدامات سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور وہ ورلڈ کپ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے فیڈریشن نے قومی ٹیم کی تیاریوں میں تعاون پر اپنے اسپانسرز، معاونین اور حکومتِ پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا

Comments (0)
Add Comment