لندن (پی پی اے) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں اولی پوپ اور ڈین لارنس کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے سرے سے تعلق رکھنے والے اولی پوپ اور ڈین لارنس کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا صلہ ملا جبکہ جیکب بیتھل گھٹنے کی انجری کے باعث پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ جارڈن کاکس کو نمبر تین پر بیٹنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ اور برینڈن میک کولم کی کوچنگ سے علیحدگی کے بعد یہ انگلینڈ کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی جو روٹ دوبارہ کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ مارکس ٹریسکوتھک عبوری ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے ڈین لارنس نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کی 13 اننگز میں 788 رنز بنائے، جن میں پانچ سنچریاں شامل ہیں، جبکہ اولی پوپ نے بھی 510 رنز اسکور کرکے عمدہ فارم کا مظاہرہ کیا
اسکواڈ میں سیم کک اور برائیڈن کارس کی بھی واپسی ہوئی ہے جبکہ اسپنر شعیب بشیر کو برقرار رکھا گیا ہے انگلینڈ کے سلیکٹر مارکس نارتھ نے کہا کہ تجربہ اور نوجوان ٹیلنٹ کے امتزاج کے ساتھ پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لیے متوازن اسکواڈ منتخب کیا گیا ہے