اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز لیزر سٹی باؤلنگ کلب صفا گولڈ مال اسلام آباد میں ہوگیا افتتاحی تقریب کی صدارت پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کی جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد شاہد اسلام مہمان خصوصی تھے چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی 8 مختلف کیٹیگریز میں حصہ لے رہے ہیں جن میں مینز سنگلز مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز ایمچیور ڈیف مینز ڈیف لیڈیز ٹرائس ایونٹ اور انٹر اسکول شامل ہیں صدر پی ٹی بی ایف اعجاز الرحمن نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے اعلان کیا کہ معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ہر سال منعقد کی جائے گی اس موقع پر انہوں نے مسلح افواج کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا افتتاحی روز ڈیف ایونٹس کے فائنل مقابلے مکمل ہوئے۔ ڈیف مینز سنگلز میں قاسم اسد نے 149 پوائنٹس کے ساتھ پہلی عمر فاروق نے 130 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ واجد علی نے 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ڈیف ویمنز سنگلز میں اسماء نے 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلی زویا نے 102 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور عنبرین زہرہ نے 79 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سمیرہ 76 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہیں چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے