او آئی سی سیکرٹری جنرل کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا حسین ابراہیم طہ نے معاہدے کو خطے اور مسلم دنیا میں امن کا ستون قرار دیا

جدہ (محمد اکرم اسد) تنظیم تعاون اسلامی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے مملکت سعودی عرب اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جمہوریہ ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل نے اس اہم اسٹریٹجک اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں ممالک کے خطے اور عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے اور پوری مسلم دنیا میں سلامتی اور استحکام کے لیے ایک بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ معاہدہ رکن ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے یکجہتی کے اصولوں کو مستحکم کرنے اور تعمیری شراکت داری کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے سکریٹی جنرل حسین ابراہیم طہ نے اس تاریخی معاہدے کے انعقاد پر تینوں ممالک کی قیادت کی انتھک کاوشوں اور بصیرت افروز قیادت کی تعریف کی انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ خاص طور پر خطے اور مجموعی طور پر بین الاقوامی برادری میں امن و خوشحالی کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا

Comments (0)
Add Comment