سنگاپور میں پاکستانی آموں کی نمائش مینگو فیسٹیول کا انعقاد پاک سنگاپور سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ پر پاکستانی آموں کا مینگو فیسٹیول منعقد

سنگاپور (پی پی اے) پاکستان ہائی کمیشن سنگاپور نے پاکستان اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستانی آموں کی نمائش کے لیے مینگوفیسٹیول کا انعقاد کیا تقریب میں سنگاپور کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ذوالقرنین عبدالرحیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی فیسٹیول میں حکومتی عہدیداروں کاروباری برادری سفارت کاروں میڈیا نمائندوں اور پاکستانی و سنگاپوری کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی فیسٹیول میں پاکستان کی اعلیٰ معیار کی آموں کی اقسام بالخصوص معروف چونسہ اور سنسیشن پیش کیے گئے شرکا کو پاکستانی آموں کے منفرد ذائقے خوشبو اور معیار سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنگاپور میں پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے کہا کہ پاکستانی آم ذائقے کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن ایسے پروگراموں کے ذریعے سنگاپور کے عوام کو پاکستان کے ثقافتی تنوع روایتی مہمان نوازی اور قومی خصوصیات سے متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے کی کوشش کرتا ہے ہائی کمشنر نے کہا کہ پاک سنگاپور سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ مینگو فیسٹیول کا مقصد پاکستان کی ثقافت تجارت اور کھانوں کے امتزاج کو اجاگر کرنا بھی ہے تقریب کے دوران سلام پاکستان کے عنوان سے ایک مختصر ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں پاکستان کے خوبصورت مناظر سیاحتی مقامات اور بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا گیا تقریب میں کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی شرکا نے پاکستانی آموں کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے ان کی دلکش خوشبو نرم ساخت اور میٹھے ذائقے کی تعریف کی مینگو فیسٹیول نے پاکستانی زرعی برآمدات کے فروغ سنگاپور کی منڈی میں پاکستانی اعلیٰ معیار کے آموں کو متعارف کرانے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط مزید وسعت دینے کے امکانات اجاگر کرنے کے لیے مؤثر پلیٹ فارم کا کردار ادا کیا تقریب نے پاکستان اور سنگاپور کے درمیان چھ دہائیوں پر محیط سفارتی تعلقات کی بنیاد پر قائم دیرینہ دوستی شراکت داری اور باہمی تعاون کو بھی اجاگر کیا

Comments (0)
Add Comment