لاہور (پی پی اے)ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیدرلینڈز روانہ ہوگئی عالمی کپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا پاکستان ہاکی فیڈریشن نے روانگی سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو 2 کروڑ روپے کا فارن ڈیلی الاؤنس پیشگی ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کردیا ہے پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کھلاڑیوں کو مالی خدشات سے آزاد رکھنا اور انہیں عالمی کپ میں اپنی کارکردگی پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم کے سفر، رہائش طعام مقامی ٹرانسپورٹ اور کھیلوں کے سامان کی منتقلی سمیت تمام لاجسٹک انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے کہا کہ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی فلاح و بہبود فیڈریشن کی اولین ترجیح ہے۔ تمام ضروری مالی اور انتظامی امور روانگی سے قبل شفاف انداز میں مکمل کیے گئے ہیں تاکہ قومی ٹیم بلاجھجھک عالمی سطح پر ملک و قوم کی نمائندگی کرسکے