دنیا بھر میں قدیم مقامی باشندوں کا عالمی دن منایا گیا پاکستان سمیت دنیا بھر میں قدیم مقامی باشندوں کے حقوق کے تحفظ کا عالمی دن منایا گیا

دنیا بھر میں قدیم مقامی باشندوں کا عالمی دن منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں قدیم مقامی باشندوں کے حقوق کے تحفظ کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام قدیم مقامی باشندوں کا عالمی دن اتوار 9 اگست کو منایا گیا اس دن کو منانے کا مقصد دنیا کے مختلف خطوں میں صدیوں سے آباد قدیم اور مقامی باشندوں کے حقوق کے تحفظ ان کی ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر عالمی مسائل کے حل میں ان کے کردار کا اعتراف کرنا ہے ایک اندازے کے مطابق دنیا کے 90 ممالک میں تقریباً 47 کروڑ 60 لاکھ قدیم مقامی باشندے آباد ہیں جن کا تعلق 5 ہزار مختلف ثقافتوں سے ہے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری غیر سرکاری نجی اور ثقافتی اداروں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی گئیں جن میں دنیا بھر میں آباد قدیم اور مقامی باشندوں کے حقوق، ثقافت روایات اور مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی

Comments (0)
Add Comment