سعودی عرب نے جنوبی غزہ میں ایک ہزار طلبہ کی گنجائش والا مکہ اسکول قائم کردیا مستقبل میں چار ہزار بچوں کو تعلیم فراہم کی جائے گی

ریاض (پی پی اے) سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف مرکز نے جنوبی غزہ میں انسانی ہمدردی کے منصوبے کے تحت محفوظ تعلیمی مراکز کے قیام اور Don’t چلانے کے لیے مکہ اسکول کا افتتاح کر دیا ہے مکہ اسکول میں ابتدائی طور پر ایک ہزار طلبہ کو تعلیم فراہم کی جائے گی جبکہ آئندہ مرحلے میں اس کی گنجائش بڑھا کر چار ہزار طلبہ تک پہنچانے کا منصوبہ ہے منصوبے کے تحت اساتذہ کے لیے ملازمت کے 32 مواقع بھی فراہم کیے گئے ہیں. العربیہ اردو کے مطابق اسکول کا افتتاح غزہ میں فلسطینی عوام کی امداد کے لیے جاری سعودی عوامی مہم کے تحت کیا گیا جس کا مقصد متاثرہ اہم شعبوں بالخصوص تعلیم کے شعبے کو معاونت فراہم کرنا اور ہزاروں بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول میں دوبارہ تعلیم کی طرف لانا ہے افتتاحی تقریب میں تعلیمی۔قومی بین الاقوامی اور مقامی اداروں کے نمائندوں کے علاوہ متعدد شخصیات اور علاقے کے معززین نے شرکت کی غزہ کی پٹی میں سعودی مرکز برائے ثقافت و ورثہ کے سربراہ ڈاکٹر عصام ابو خلیل نے کہا کہ مکہ اسکول کا افتتاح تعلیمی عمل کی بحالی اور بچوں کو محفوظ و حوصلہ افزا ماحول میں معمول کی زندگی کا ایک حصہ واپس دلانے کے لیے امید کی کرن ہے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ فلسطینی عوام کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت خصوصاً تعلیم کے شعبے میں مملکت کے تعاون کا واضح ثبوت ہے۔ بچوں کے سیکھنے کے حق کا تحفظ انسانی امداد کے بنیادی محور میں شامل ہے مشرقی خان یونس کے ڈائریکٹر تعلیم و تربیت ڈاکٹر ابراہیم رمضان نے مکہ اسکول کے افتتاح کو تعلیمی عمل کی بحالی اور متاثرہ تعلیمی شعبے کے ایک حصے کی دوبارہ تعمیر کی جانب اہم قدم قرار دیا. انہوں نے کہا کہ مشکل انسانی حالات میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا زندگی اور امید کا پیغام ہے، جو بچوں کے مستقبل کے تحفظ اور انہیں بحران کے اثرات سے نکلنے کی صلاحیت دینے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے افتتاحی تقریب میں مختلف پروگرامز کے علاوہ فنی اور ثقافتی نمونے بھی پیش کیے گئے۔ بعد ازاں افتتاحی فیتہ کاٹا گیا اور اسکول کے مختلف حصوں کا دورہ کیا گیا، جن میں ہال تعلیمی آلات اور طلبہ کے استقبال کے لیے مخصوص سہولیات شامل تھیں مکہ اسکول کو طلبہ کے لیے مناسب تعلیمی ماحول فراہم کرنے، تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے اور تعلیمی تعطل کے اثرات کم کرنے کے لیے ضروری سازوسامان سے بھی آراستہ کیا گیا ہے

Comments (0)
Add Comment