ریاض (پی پی اے) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں علاقائی دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی سعودی پریس ایجنسی کے مطابق صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ باہمی تعاون کے مختلف شعبوں اور انہیں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا