اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان ہاکی ٹیم اس وقت نیدرلینڈز میں ورلڈ کپ سے قبل اپنی تیاریوں کے سلسلے میں بھرپور پریکٹس سیشنز میں مصروف ہے قومی کھلاڑی کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں روزانہ کی بنیاد پر فزیکل ٹریننگ اسکل ڈویلپمنٹ اور ٹیکنیکل مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ٹیم کا تربیتی کیمپ انتہائی منظم انداز میں جاری ہے جس کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانا اور عالمی معیار کے مطابق کھیل کی تیاری کو یقینی بنانا ہے پریکٹس سیشنز کے دوران کھلاڑیوں نے نہ صرف فزیکل ایکسرسائزز کیں بلکہ مختلف گیم پلانز اور اسٹریٹجی پر بھی تفصیلی کام کیا گیا تاکہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکے کوچنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور ٹیم مکمل یکسوئی اور محنت کے ساتھ ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے امید ظاہر کی ہے کہ نیدرلینڈز میں جاری یہ تربیتی کیمپ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں مضبوط اور مؤثر کارکردگی دکھانے میں مدد فراہم کرے گا