کولمبیا میں 7.4 شدت کا زلزلہ، ہلاکتیں 132 ہو گئیں، 570 سے زائد زخمی

بگوٹا (پی پی اے) کولمبیا میں 10 اگست کو آنے والے 7.4 شدت کے شدید زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 132 ہو گئی جبکہ 570 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں روسی خبر رساں ادارے تاس نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک کے 32 شہروں میں خطرے کی ریڈ لیول وارننگ جاری کر دی گئی ہے جوان علاقوں میں قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات کی نشاندہی کرتی ہے
کولمبیا کی جیولوجیکل سروس کے مطابق 10 اگست کو مغربی کولمبیا میں 7.4 شدت کا زلزلہ آیا جسے ملک میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ قرار دیا گیا ہے زلزلے کا مرکز سان ہوزے ڈیل پالمر میں ریکارڈ کیا گیا زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم اور ہزاروں مکانات متاثر ہوئے ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دستیاب تازہ رپورٹ کے مطابق 61 عمارتیں مکمل طور پر منہدم اور 1,575 مکانات متاثر ہوئے ہیں
قبل ازیں صدر ابیلاردو دے لا ایسپریئیا نے بتایا تھا کہ پیریرا اور مانیسیلس سمیت متعدد شہر زلزلے سے شدید متاثر ہوئے ہیں متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں

Comments (0)
Add Comment