ٹورنٹو ریبا کینا اور کوکو گوف نیشنل بینک اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ٹورنٹو (پی پی اے) قازقستان کی ٹینس اسٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا اور امریکا کی ٹینس کھلاڑی کوکو گوف نے ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن کے خواتین سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ جاپان کی چار مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن نائومی اوساکا کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں ای ایس پی این کے مطابق ایلینا ریبا کینا نے کوارٹر فائنل میں نائومی اوساکا کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-6 (7-5)، 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ریبا کینا نے ایک سیٹ کے خسارے اور دوسرے سیٹ میں مشکلات کے باوجود شاندار کم بیک کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی دوسری جانب امریکا کی کوکو گوف کو سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بین چچ کے خلاف کوارٹر فائنل میں واک اوور ملا بین چچ نے کولہے کی انجری کے باعث میچ سے دستبرداری اختیار کی جس کے نتیجے میں گوف بغیر کھیلے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں اب سیمی فائنل میں ایلینا ریبا کینا اور کوکو گوف مدمقابل ہوں گی

Comments (0)
Add Comment