بیجنگ۔ (پی پی اے) چین کے مقامی طور پر تیار کردہ بڑے مسافر طیارے C919 نے بدھ کو اپنی پہلی بین الاقوامی تجارتی پرواز مکمل کرتے ہوئے منگولیا کے دارالحکومت اولان باتر میں بحفاظت لینڈنگ کی شنہوا کے مطابق بیجنگ سے روانہ ہونے والی پرواز کی اولان باتر آمد کے ساتھ ہی C919 کے لیے پہلے بین الاقوامی تجارتی فضائی روٹ کا آغاز ہوگیا۔ تجارتی آپریشن میں شامل ہونے کے بعد یہ C919 کی پہلی بین الاقوامی تجارتی پرواز ہے، جسے چین کی مقامی طیارہ سازی کی صنعت کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے C919 طیارہ چینی کمپنی کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنا نے تیار کیا ہے۔ دو انجنوں پر مشتمل اس طیارے کی لمبائی 127.6 فٹ، پروں کی چوڑائی 117.5 فٹ اور اونچائی 39.32 فٹ ہے۔ طیارے کیبن کی چوڑائی 12.8 فٹ جبکہ اونچائی 7.38 فٹ ہے C919 میں 156 سے 192 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے یہ ایک مرتبہ ایندھن بھرنے کے بعد 4 ہزار سے ساڑھے 5 ہزار کلومیٹر تک پرواز کرسکتا ہے، جبکہ طیارہ زیادہ سے زیادہ 20 ہزار 400 کلوگرام وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے