اوپن اے آئی نے سائبر سکیورٹی پروگرام ڈے بریک کو وسعت دی س اوپن اے آئی نے ڈے بریک پروگرام کو دو سطحوں میں تقسیم، نیا سائبر ماڈل متعارف

واشنگٹن ( پی پی اے) اوپن اے آئی نے اپنے خصوصی سائبر سکیورٹی پروگرام ’’ڈے بریک‘‘ کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ شرکا کو سائبر حملہ آوروں سے دفاع کے لیے درکار جدید صلاحیتوں تک رسائی فراہم کی جا سکے اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اوپن اے آئی نے بتایا کہ ڈے بریک کا مقصد شراکت داروں کو جدید ترین مصنوعی ذہانت کے ماڈلز استعمال کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تیزی سے بدلتے ہوئے سائبر خطرات کا مقابلہ کر سکیں اوپن اے آئی کے مطابق پروگرام کو اب دو سطحوں ڈے بریک بلیو اور ڈے بریک ریڈ میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ڈے بریک بلیو کے تحت صارفین کو اوپن اے آئی کے جدید عمومی مقاصد کے ماڈلز تک خصوصی رسائی دی جائے گی، جبکہ ان ماڈلز کے حفاظتی نظام میں تبدیلی کی جائے گی تاکہ انہیں دفاعی سائبر سکیورٹی کے کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکے دوسری جانب ڈے بریک ریڈ کے شرکا کو مزید جدید سہولیات حاصل ہوں گی وہ سائبر سکیورٹی کے لیے خصوصی طور پر تربیت یافتہ ماڈلز کو سکیورٹی ٹیسٹنگ کمزوریوں کی تحقیق اور سکیورٹی خامیوں سے فائدہ اٹھانے کی تکنیکوں کی جانچ کے لیے استعمال کر سکیں گے اوپن اے آئی نے نیا مصنوعی ذہانت ماڈل جی پی ٹی-5.6 سائبر بھی متعارف کرایا ہے جو ڈے بریک ریڈ کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا کمپنی کے مطابق یہ ماڈل اس کے طاقتور عوامی ماڈل جی پی ٹی-5.6 سول کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، تاہم اسے مخصوص سائبر سکیورٹی کاموں میں بہتر کارکردگی اور غیر ضروری طور پر جواب دینے سے انکار کم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اوپن اے آئی گزشتہ کئی ماہ کے دوران متعدد بار خبردار کر چکی ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی سائبر حملوں اور دفاع سے متعلق صلاحیتیں تیزی سے ترقی کر رہی ہیں

Comments (0)
Add Comment