ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی فاتحانہ واپسی جاپان کو شکست وارم اپ میچ میں پاکستان نے جاپان کو 2-1 سے ہرا کر عالمی کپ سے قبل تیاریوں کا مثبت اشارہ دے دیا

ایمسٹولین (پی پی اے) پاکستان ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 سے قبل اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں جاپان کو 2-1 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم دوسرے میچ میں پاکستان نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے جاپان کے خلاف فتح حاصل کی جاپان کے خلاف کامیابی سے قومی ٹیم نے میگا ایونٹ سے قبل اپنی تیاریوں کے حوالے سے مثبت اشارہ دیا ہے قومی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے نیدرلینڈز میں موجود ہے جہاں کھلاڑی اہم میچز سے قبل اپنی حکمت عملی اور ٹیم کمبی نیشن کو حتمی شکل دے رہے ہیں پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 15 اگست کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا پاکستان کو ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں انگلینڈ بھارت اور ویلز کے ساتھ رکھا گیا ہے جہاں قومی ٹیم کو اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے سخت مقابلوں کا سامنا ہوگا

Comments (0)
Add Comment