پاک ایران تعلقات کا نیا دور، خطے میں امن و خوشحالی کے نئے افق روشن ہوں گے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی پاکستانی قوم کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد

اسلام آباد ( پی پی اے ) پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام اور ہمہ جہت تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں ایرانی سفیر نے کہا کہ وہ اپنی، ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے دوست.ہمسایہ اور برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.انہوں نے پاکستانی قوم کی غیر معمولی لچک، اتحاد اور شاندار کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی باہمی احترام اور تعاون کے تعلقات انتہائی قدر کے حامل ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے پختہ ارادے اور مشترکہ کوششوں سے پاک ایران تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے جو خطے میں امن خوشحالی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے افق روشن کرے گا.رضا امیری مقدم نے پاکستان کی مسلسل ترقی امن استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں عظیم قوموں کے درمیان دیرپا دوستی روز بروز مزید مضبوط ہوگی انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدے اور دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا

Comments (0)
Add Comment