لاہور (پی پی اے )یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے پرچم کشائی کی اور یوم آزادی کا کیک کاٹا تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سٹاف اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی اس موقع پر قومی جذبے اور ملی جوش و خروش کا اظہار کیا گیا پاکستان کرکٹ بورڈ نے پوری قوم کو جشن آزادی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی ترقی امن اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا